ٹیلرز نے سلائی کی قیمتوں میں من منا اضافہ کردیا، فی سوٹ سلائی 700 سے 1800روپے کی وصولی جاری ، انتظامیہ نوٹس لے

اتوار مئی 21:21

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) ٹیلرز نے سلائی کی قیمتوں میں من منا اضافہ کردیا، فی سوٹ سلائی 700 سے 1800روپے کی وصولی جاری ،،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ماہ رمضان المبارک اور بالخصوص عید کی آمد پر جہاں دیگر ذخیرہ اندوز اور گراں فروش عوام کی چمڑی اھیڑنے میں مصروف ہیں وہاں ٹیلرز نے بھی سلائی کے داموں میں کئی گنا اضافہ کر لیا ہے ہریپور موچی بازار ، زمان پلازہ اور جی ٹی روڈ پر واقع ٹیلرز شاپس کے مالکان نے فی سوٹ سلائی 1000، 1200اور 1800تک وصول کر رہے ہیں واضع رہے کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے سرکاری طور پر کوئی ریٹ مقرر نہیں کیے ہوئے جس کی وجہ سے ٹیلرز من مرضی سے ریٹوں میں اضافہ کرر ہے ہیں عید کے موقع پر کپڑوں کی سلائی میں کئی گنا اضافے سے شہریوں میں سخت بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور شہری ضلعی انتظامیہ سے سوٹ سلائی کی قیمت مقرر کر کے اس پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے