کوئٹہ انڈسٹریل ایریا میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے2ٹریفک پولیس اہلکار شہید، 4راہگیر زخمی

فالکن پولیس نے بروقت کارروائی ، مقابلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے، ایک حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب زخمی ہونے والے راہگیروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اتوار مئی 21:21

کوئٹہ انڈسٹریل ایریا میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے2ٹریفک ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ انڈسٹریل ایریا میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سی2ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے ،فالکن پولیس کی بروقت کارروائی ، مقابلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے انڈسٹریل ایریا سرکی روڈ پر نا معلوم مو ٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2ٹریفک پولیس اہلکار عبدالرشید اور بشیر شاہ موقع پر شہید جبکہ 4راہگیر محمدشفیق ،خدائیداد ،حاجی اختر اور جانان زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،دوسری جانب فالکن پولیس نے بروقت کارروائی ، مقابلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے ۔

مزیدکارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔