دھرنے کی سیاست کو عوام نے مستردکیا ،مخالفین کو اپنی سیاست ختم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ، مخالفین کا ایجنڈا تعمیر و ترقی نہیں انتشار پھیلانا ہے، سابقہ حکومت میں 5ارب کا بجٹ ہوتا تھا اب گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 25ارب ہوا ہے

،پی ایس ڈی پی میں 100ارب سے زیادہ کے منصوبے گلگت بلتستان کو مل چکے ہیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا جی بی قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب

اتوار 27 مئی 2018 21:21

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ دھرنے کی سیاست کو عوام نے مستردکیاہے،مخالفین کو اپنی سیاست ختم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ، مخالفین کا ایجنڈا تعمیر و ترقی کا نہیں انتشار پھیلانا ہے ،سابقہ حکومت میں 5ارب کا بجٹ ہوتا تھا اب گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 25ارب ہوا ہے ،پی ایس ڈی پی میں 100ارب سے زیادہ کے منصوبے گلگت بلتستان کو مل چکے ہیں۔

وہ یہاںگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو گلگت بلتستان کی عوام خوش آمدید کہتے ہیں،گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں، مسلم لیگ ن کی تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام نے دو تہائی اکثریت سے مینڈیٹ دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ڈھائی سال میں 70سال سے زیادہ کے تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کئے، آج کا دن گلگت بلتستان کیلئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے،مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کی اسمبلی اور حکومت کو بااختیار بنانے کیلئے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر امور کشمیر نے اپنے اختیارات گلگت بلتستان اسمبلی اورحکومت کو دیئے ہیں،سابقہ حکومت میں 5ارب کا بجٹ ہوتا تھا اب گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 25ارب ہوا ہے ،پی ایس ڈی پی میں 100ارب سے زیادہ کے منصوبے گلگت بلتستان کو مل چکے ہیں، تمام پی ایس ڈی پی منصوبوں کی رفتار اورمعیار کو یقینی بنانے کیلئے پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر کا اختیار چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو دیا ہے جبکہ اس سے قبل پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کا پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ہوتا تھا۔

گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو دیکھ کر مخالفین کو تکلیف ہوئی ہے ہم تعمیر وترقی کے اس رفتار کومزید تیز کریں گے تاکہ مخالفین کو مزید تکلیف ہو۔