سکردو ،جی بی اصلاحات آرڈر 2018 کیخلاف بلتستان کے چاروں اضلاع میں شٹر ڈائون ہڑتا ل، نظام زندگی مفلوج ہو گیا

اتوار 27 مئی 2018 21:21

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) جی بی اصلاحات آرڈر 2018 کیخلاف بلتستان کے چاروں اضلاع میں شٹر ڈائون ہڑتا ل ، گلی محلے کے دکانیں ، کاروباری اور تجاری مراکز بند ، اہم چوراہوں پر احتجاج، یادگار شہداء پر دھرنا ، نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی بی اصلاحاتی آرڈر 2018 کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کی کال پر سکردو ، شگر، کھرمنگ اور خپلو سمیت روندو اور دیگر چھوٹے بڑے قصبوں میں ریکارڈ توڑ شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی اور مرکزی تجارتی مراکز سمیت گلی محلوں کی دکانیں بھی بند کردی گئی اور بلتستان کے عوام نے بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب سکردو شہر کے مختلف چوراہوں پر عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ یادگار شہداء پر عظیم احتجاجی دھرنا دیا گیا احتجاجی مظاہروں اور دھرنے سے پورے علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :