سکردو ، با اثر سیاسی شخصیات نے سیاسی انتقام کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم کھرمنگ کو ٹارگٹ کر لیا

اتوار مئی 21:21

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) با اثر سیاسی شخصیات نے سیاسی انتقام کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم کھرمنگ کو ٹارگٹ کر لیا، سکول کے معصوم بچوں کو ورغلا کر اپنے ہی ڈی ڈی ای کے خلاف مورچہ زن کر دیا ، معصوم ذہنوں کو تباہ کرنے کی مذموم حرکت سے کھرمنگ کی منافقانہ اور دوغلی سیاست کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھرمنگ میںسیاسی انتقام یا مفادات کا حصول با اثر شخصیات کو اس حد تک انسانیت کی منزل سے گر گیا جب اپنے عزیز و اقارب اساتذہ کے تبادلے پر معصوم طلبہ کو ورغلا کر ڈی ڈی ای کھرمنگ کے خلاف مورچہ زن کر کے اخلاقیات اور سماجی اقدار کی دھجیا ں اڑا دیں ۔

گزشتہ روز با اثر سیاسی شخصیات نے اپنی انا کی آگ بجھانے کیلئے قوم کے معماروں کے ذریعے ڈی ڈی ای کیخلاف ایسے غلیظ نعرے لگوائے جس سے معاشرے کے روایتی ادب و آداب اور امن کا شیرازہ بکھر گیا۔

متعلقہ عنوان :