Live Updates

پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس 31مئی سے طلب کر لئے

ئی کواسلام آباد ، 2اور 3جون کو پنجاب ، 4جون کو فاٹا اور خیبرپختونخوا 5جون سندھ اور6جون کوبلوچستان میں امیدواروں کا اعلان ہو گا، پارلیمانی بورڈ اجلاس کا مقصد عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو فوری میدان میں اتارنا ہے، ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس 31مئی سے طلب کرلئے ہیں‘ اجلاس میں حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ اتوار کو ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس طلب کرلئے ہیں۔

یہ اجلاس 31مئی سے طلب کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ عمل 31 مئی سے شروع ہوگا۔ 31مئی کواسلام آباد کے امیدواروں کا اعلان ہو گا جبکہ 2اور 3جون کو پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا،اسی طرح 4جون کو فاٹا اور خیبرپختون خوا کے امیدواروں کا جبکہ5جون سندھ اور6جون کوبلوچستان میں امیدواروں کا اعلان ہو گا۔فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کا مقصد عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو فوری میدان میں اتارنا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات