بھارت میں چمگادڑوں سے پھیلنے والے وائرس سے 13 افراد ہلاک ہو گئے

اتوار 27 مئی 2018 21:30

نئی دہلی۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) بھارت میں چمگادڑوں سے پھیلنے والے وائرس سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارت کی جنوب مغربی ریاست کیرالا کے حکام کا کہنا ہے کہ نیپا نامی وائرس سے ہونے والی بیماری سے ایک شخص مزید ہلاک ہو گیا ہے جس کے بعد رواں ماہ اب تک اس ریاست میں اس وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے نیپا وائرس سے ہونے والی بیماری کو بھی آٹھ ترجیحی ممکنہ وبائی امراض کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس وائرس سے سن 1998ء سے لے کر اب تک ملائیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :