غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید

اتوار 27 مئی 2018 21:30

مقبوضہ بیت القدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی محصور پٹی میں سرحد پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے شیلنگ کی اور شدید گولہ باری کی،اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے میں اس مقام پر گولے برسائے جہاں گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید احتجاج کیا جارہا تھا۔غزہ کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں اسرائیلی شیلنگ سے دو فلسطینیوں کی شہید ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 25 سالہ حسن العمر اور 28 سالہ عابد الحلیم شامل ہیں جو کہ رفاہ شہر کے مکین تھے۔

متعلقہ عنوان :