بلاول بھٹو زرداری کی قومی کرکٹ ٹیم کو لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارکباد

اتوار 27 مئی 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی کرکٹ ٹیم کو لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی بیان میں پی پی چیئرمین نے کھلاڑیوں کے ٹیم اسپرٹ کی تعریف کی اور بلے بازوں و بالرز کی کارکردگی کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پروفیشنلزم، ڈسپلین اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا، دنیائے کرکٹ میں ہمارے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں۔