پولیس دہشتگردی کے خلاف منظم انداز میں کاروائیاں کر رہی ہے ، عبدالرزاق چیمہ

ایگل اسکواڈ نے احسن کاکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کر نے والے دو دہشتگردوںکا ہلاک کردیا،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ

اتوار 27 مئی 2018 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس دہشتگردی کے خلاف منظم انداز میں کاروائیاں کر رہی ہے ، ایگل اسکواڈ نے احسن کاکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کر نے والے دو دہشتگردوںکا ہلاک کردیا جبکہ انکا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے ،انہوں نے یہ بات اتوار کو سرکی روڈ پر فائرنگ کی جائے وقوع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید جبکہ فالکن (ایگل) اسکواڈ کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ انکا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے گئی واقعہ میں ملوث افراد اور زخمی دہشتگرد سے متعلق اطلاع دینے والے آئی جی پولیس کی جانب سے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے اطلاع دہند کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم کی سرکوبی کے لئے بنائی جانے والی ایگل فورس مکمل طور پر متحرک اور احسن طریقے سے فرائض سرانجام دے رہی ہے ۔