بورے والا،سسر نے چھریوں سے وار کر کے بہو کو زخمی کر دیا

اتوار 27 مئی 2018 22:10

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) سسر نے چھریوں سے وار کر کے بہو کو زخمی کر دیا،تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل ملزم فرار تفصیلات کے مطابق بورے والا معصوم شاہ کالونی گلی نمبر 5کے رہائشی محمد شفیق قوم راجپوت کی شادی کچھ عرصہ قبل چار چک خانیوال کی رہائشی ارم شہزادی سے ہوئی جس کے بطن سے تین بیٹیاں پیدا ہوئیںارم شہزادی کا اپنے سسر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اس کا سسر ارم شہزادی پر غلط چال چلن کا الزام لگاتا تھا کہ آج صبح حاکم علی نے اپنے بہو کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جو کہ روزہ کی حالت میں تھی جبکہ ملزم چھریوں کے وار کر کے موقع سے فرار ہو گیا #

متعلقہ عنوان :