ٹنڈوالہیار، کچی شراب فروخت کرنے والے اڈے پر چھاپہ ، بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے مالک کو گرفتار کرلیا گیا

اتوار مئی 22:20

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار کے سنجر چانگ تھانے کی پولیس نے ایک اطلاع پر فاروق آباد کہ مقام پر قائم کچی شراب فروخت کرنے والے اڈے پر چھاپہ مارکر بھاری مقدا ر میں کچی شراب برآمد کرکے کچی شراب اڈے کے مالک ہیرو کولھی کو گرفتار کرلیا گرفتار کئے گئے ملزم کے خلاف پولیس نے کیس داخل کرکے اسے جیل میں بند کرلیا واضع رہے کہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح میں بھی تاحال تک کئی کچی شراب فروخت کرنے کے اڈے کھلے عام چل رہے ہیں مگر پولیس ان کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لاتی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچی شراب فروخت کرنے والے اڈوں کے مالکان بااثر افراد ہیں جنہوں نے مختلف سیاسی پارٹیوں کی سرپرستی حاصل کی ہوئی ہے اور وہ پولیس سے ساز باز کرکے کچی شراب فروخت کرنے کے اڈے چلا رہے ہیں لوگوں نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے کی جانے والی شکایتوں اور احتجاج پر پولیس ان کے خلاف کاروائی کرتی ہے جو چھوٹے پیمانے پر کچی شراب فروخت کرتے ہیں اور ان کی کاروائی سے بڑے پیمانے پر شراب فروخت کرنے والے بچ جاتے ہیں عوام نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح میں فروخت کی جانے والی کچی شراب کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے اور اس کی فروخت کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

۔

متعلقہ عنوان :