نیب کورٹ سے نوازشریف کو انصاف ملنے کی توقع نہیں،وزیراعظم
برملا کہتا ہوں کہ نوازشریف اصولوں کیلئےجیل جانےکیلئے تیارہیں، مسلم لیگ ن کچھ بنیادی اصولوں پرکمپرومائزنہیں کرے گی،بعض کیسز میں سال میں دوپیشیاں نہیں ہوتیں، یہاں دن میں دو دو پیشیاں ہورہی ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 27 مئی 2018 22:37
(جاری ہے)
4سال ہمارے ساتھ رہے لیکن آخری پندرہ دنوں میں ان کو ایسی کیا مشکل آگئی کہ وہ چلے گئے چند دن اور گزار لیتے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہماری سیاست میں ایسے لوگ آئے اور عوام نے ایسے لوگوں کو منتخب بھی کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن میں جماعت کا بیانیہ ایک ہی ہوتا ہے ۔ ہماری جماعت الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پرہی جائے گی۔ہماری مرکزی اور پنجاب حکومت نے جوکام کیے ہیں ہمارے کاموں کو عوام جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ہی جماعت ہے کواصولوں پرالیکشن لڑ رہی ہے وہ جماعت اقتدار کی حوس میں الیکشن نہیں لڑرہی ہے۔ ہم نے جب پاکستان کا اقتدار سنبھالا تومشکل میں تھا لیکن اب نگران حکومت کو بڑا بہتر پاکستان دے کرجارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب کورٹ سے نوازشریف کو انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے۔ کیسز ہیں کہ سال میں دوپیشیاں نہیں ہوتیں۔ لیکن یہاں دن میں دو دو پیشیاں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں برملا کہتا ہوں کہ وہ اصولوں کیلئے جیل بھی جائیں گے۔نوازشریف اصولوں کیلئے جیل جانے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ عوا م ہمارے اصولوں اور نوازشریف کے بیانیئے کو جانتے ہیں۔ لوگ جانتے ہیں ایک بندہ اربوں روپے کھا گیا لیکن ان کی کوئی پیشی نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک بندے پرکوئی الزام نہیں ہے تواس کوآپ نے وزارت عظمیٰ سے نکال دیا، پارٹی صدارت سے نکال دیا، اور اب کیا کریں گے؟نوازشریف نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔نوازشریف نے پاکستان کی سمت درست کی ہے۔اگر میں نوازشریف کو محب وطن اور صاف شفاف نہ سمجھتا توپارٹی میں نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا۔کیونکہ یہ بیان اخبار میں چھپا ہے۔جس کے باعث بھارت نے پروپیگنڈا کیا۔ انہوں نے کہاکہ بیان کسی نے پڑھا نہیں لیکن پروپیگنڈا کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اس لیے بلایا کہ بھارت میں جو پروپیگنڈا ہے اس کا جواب دیا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.