خالق آبادمنگچر،میرخالدخان لانگوکی قیادت میں متحدہیں موصوف کی کارکردگی روزروشن کی طرح عیاں ہے،مظفرلانگو

اتوار 27 مئی 2018 22:40

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) مظفرلانگو، انجینئر علی محمدلانگو، محمدصلاح زکریازئی لانگو، بصیراحمدزکریازئی لانگو، محبوب زکریازئی لانگو، ضیاء الحق لانگو، ثاقب زیب لانگو، شاہدلانگو،اویس محمدحسنی اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ میرخالدخان لانگوکی قیادت میں متحدہیں موصوف کی کارکردگی روزروشن کی طرح عیاں ہے اس لیے قلات خالق آبادکے عوام اپنے محسنوں کواچھی طرح جانتے ہیں عوام اب کارکردگی ہی بنیادپرفیصلہ کرے گی میرخالدخان لانگووہ واحدلیڈرہے جوصرف اورصرف علاقہ اورعوام کی ترقی اورخوش حالی دیکھناچاہتے ہیں یہ بات ان کی عملی کارکردگی سے اچھی طرح جھلکتی ہے عوام انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں ایک بارپھرمیرخالدخان لانگوکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرکے اسمبلی کے فلورپربھیج کرفیصلہ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :