کوئٹہ/ اسلام آباد،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ کے چیئرمین میرکبیراحمدمحمد شہی کی فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل ہونے پر قبائلی عوام کو مبارکباد

فاٹا کو اصولی طورپر خیبرپختونخوا میں شامل ہونا چاہیے اورجب ون یونٹ کاخاتمہ ہواتب بھی نیپ کے اکابرین میر غوث بخش بزنجو اور خان عبدالولی خان نے اس حوالے سے بڑی جدوجہد کی ، سینٹ میں خطاب

اتوار 27 مئی 2018 22:40

کوئٹہ/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین میرکبیراحمدمحمدشہی نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل ہونے پر قبائلی عوام کو مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ 1962 میں نیشنل عوامی پارٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ فاٹا کو اصولی طورپر خیبرپختونخوا میں شامل ہونا چاہیے اورجب ون یونٹ کاخاتمہ ہواتب بھی نیپ کے اکابرین میر غوث بخش بزنجو اور خان عبدالولی خان نے اس حوالے سے بڑی جدوجہد کی ستم ظریقی ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کو 70سال تک غیرعلاقہ کہتے رہے جہاں کالے قانون کا راج تھا ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز سینیٹ میں خطاب کے دوران کیا میرکبیر نے کہاکہ آئین میں نئے صوبوں کی کوئی گنجائش نہیں تاہم صوبوں کے ازسرنو تشکیل کے ہم بھی حامی ہیں کیونکہ قیام پاکستان سے قبل یہ علاقے قومی رریاستیں تھیںبلوچ سندھی پشتون سرائیکی اور پنجابی اپنی اپنی سرزمین پر آباد تھے جن کی اپنی زبان ثقافت اور جغرافیائی حدود ہیں آزادی کے بعدانہیںصوبوں کانام دیدیاگیا جس میں سرائیکیو کونظرانداز اوربلوچ علاقوں کو تقسیم کردیاگیا ان علاقوں کی اپنی علیحدہ ایک شناخت ہے ہمارا مطالبہ کیاکہ صوبوں کی ازسرنو تشکیل کی جائے ڈیرہ غازی خان راجن پور اورجیکب آباد کو بلوچستان میں شامل کیاجائے اسی طرح بلوچستان کے پشتون علاقوں کو خیبرپختونخوا میں ضم کیاجائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا میرکبیرنے کہاکہ فاٹا کا قومی د ھارے میں شامل ہونا خو ش آئند ہے ملکی تاریخ میں تین دن اہمیت کے حامل ہیں ایک جب 73 کا آئین منظور ہوادوسرا 18ترمیم اور فاٹااصلاحات کی منظوری کا دن شامل ہیں اس حوالے سے میں تمام سیاسی جماعتوں جنہوںنے اس بل کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا صحافیوں دانشوروں اورمیڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا سلیم صحافی نے ذہن سازی کیلئے اپنا کرداراداکیا۔