کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان گاڑی کھڑی کرنے پر تنازعہ

ٹریفک نظام دہم برہم روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا

اتوار مئی 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان گاڑی کھڑی کرنے پر تنازعہ ٹریفک نظام دہم برہم روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پرنس روڈ پر ایف سی اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے درمیان گاڑی کھڑی کرنے پر تنازعہ ہوا جس کی وجہ سے پرنس روڈ اور ارد گرد نواح میں ٹریفک جام ہو گئی شدید گرمی میں روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے مین روڈ پر گاڑی کھڑی کر دی جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوئی جس پر تنازعہ ہوا ۔