راولپنڈی، سٹی ٹریفک پولیس کا city traffic police rwp کے نام سے فیس بک بیچ فعال کر دیا گیا

جس پر روڈ یوزرز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق مکمل اور مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں، چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار

اتوار 27 مئی 2018 22:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار کی ہدایات پرسٹی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پرcity traffic police rwp کے نام سے فیس بک بیچ فعال کر دیا ہے جس پر روڈ یوزرز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق مکمل اور مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں اس ضمن میں ایس ایس پی بلال افتخارنے کہا کہ اس پیچ پر ٹریفک سے متعلق ہر قسم کی معلومات، ٹریفک رہنمائی و آگاہی ، ڈرائیونگ لائسنس و لرننگ سے متعلق معلومات، ٹریفک اپ ڈیٹس، روڈ حادثات سے روک تھام کیسے ممکن ہے، موٹر سائیکل سواروں کے لئے معلومات، ون ویلنگ کے نقصانات اور والدین کا کردار، پارکنگ قوانین سے آگاہی اور دیگر ٹریفک معلومات کے علاوہ راولپنڈی ٹریفک پولیس اور ایجوکیشن ونگ کی جانب سے شہریوںمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کی تصاویر ، تحریری معلومات اور دیگر ٹریفک آگاہی سرگرمیوں سے متعلق معلومات بھی شیئر کی جار ہی ہیں انہوںنے کہا کہ شہری اس پیچ کا وزٹ کرکے ٹریفک قوانین کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنا فیڈ بیک اور مزید تجاویز بھی دے سکتے ہیں چیف ٹریفک آفیسر بلال افتخار نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے شہر سمیت ضلع راولپنڈی کی تحصیل ہائے میں روڈ یوزرز میں بڑے پیمانے پر بذریعہ پمفلٹس، پبلک ایڈریس سسٹم اور ملٹی میڈیا لیکچرز ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ شہریوں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں آگاہی دی جار ہی ہے اس کے علاوہ سوشل میڈیا اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی آگاہی فراہمی کا سلسلہ جار ی ہے انہوںنے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل اور ان پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔