اٹک،پنجاب حکومت نے فی یونین کونسل 25 لاکھ روپے کے فنڈز اپوزیشن سے تعلق کی بناء پر جاری کرنے میں تعطل کا مظاہرہ کیا،ایمان طاہر

جس کے سبب ضلع اٹک میں ترقیاتی کاموں کو بروقت شروع نہیں کیا جا سکا ضلع اٹک پسماندہ تحصیلوں پنڈی گھیب اور جنڈ میں پہلے بھی فنڈز دیے ہیں ر آئندہ ان علاقوں سمیت ضلع بھر میں پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لے جائیں گے،چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک کا اجلاس عام سے خطاب

اتوار 27 مئی 2018 22:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ضلع کونسل اٹک کیلئے فی یونین کونسل 25 لاکھ روپے کے فنڈز اپوزیشن سے تعلق کی بناء پر جاری کرنے میں تعطل کا مظاہرہ کیا جس کے سبب ضلع اٹک میں ترقیاتی کاموں کو بروقت شروع نہیں کیا جا سکا ضلع اٹک پسماندہ تحصیلوں پنڈی گھیب اور جنڈ میں پہلے بھی فنڈز دیے ہیں اور آئندہ ان علاقوں سمیت ضلع بھر میں پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لے جائیں گے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی ضلع اٹک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کیے جانے والے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلہ میں تما م یونین کونسلوں میں مساوی فنڈز تقسیم کیے گئے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے ضلع کونسل اٹک کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت وائس چیئرمین ملک جمشید الطاف نے کی کونسل آفیسر بابر رضا خا ن نے ایجنڈا پیش کیا چیئرپرسن ضلع کونسل ایمان طاہر نے کہا کہ رمضان المبارک میں صبر اور برداشت زیادہ ہونی چاہیے انہوں نے اجلاس کے دوران ممبران کی گفتگو انتہائی غور سے سنی ہے ملک ریاض الدین اعوان اور چیئرمین یونین کونسل حاجی شاہ چن شیر افسر نے جو شکایات کی ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا ملک ریاض الدین اعوان سمیت دیگر ممبران کی یونین کونسلوں میں فنڈز جاری کر دیئے ہیں اور جہاں جاری نہیں ہو سکے وہاں جلد جاری کر دیئے جائیں گے حاجی شاہ یونین کونسل نے 13 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے گئے جبکہ 25 لاکھ کی سکیمیں جن یونین کونسلوں میں جاری نہیں ہوئیں جلد جاری کر دی جائیں گی حکومت پنجاب کی جانب سے فی یونین کونسل 25 لاکھ روپے کے فنڈز دیگر اضلاع میں جاری کئے گئے جبکہ اٹک میں اپوزیشن میں ہونے کے سبب ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا اس پر انہوں نے ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں اٹک کے وفاقی اور صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی شریک ہوئے وہاں میں نے اپنا مضبوط موقف پیش کر کے فنڈز دینے پر آمادہ کیا یہ فنڈز جو ہمارا حق تھا ہم نے ان سے حاصل کیا اور برابری کی بنیاد پر ضلع بھر میں تقسیم کر دیا اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی اور آج کے لولے لنگڑے بلدیاتی نظام میں زمین آسمان کا فرق ہے آج کوئی ضلعی محکموں کا سربراہ جن میں ڈی سی ، ڈی پی او اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکار نہیں آتے ان کو باقاعدہ ہر ماہ لیٹر لکھے جاتے ہیں اور ان افسران کو ذاتی طور پر فون کر کے بھی اجلاس میں آنے کی دعوت دی گئی تاہم اپوزیشن کی بناء پر یہ افسران ریاست کے ملازم ہونے کی بجائے حکومت کے ملازم بن کر ہمارے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے ضلع اٹک میں تعینات افسران ریاست کے نہیں حکومت کے نمائندے بن کے کام کر رہے ہیں جن یونین کونسلوں کو فنڈز فراہم نہیں کیے جا سکے انہیں جلد فراہم کیے جائیں گے ہم اس نظام کو مضبوط بنانے کیلئے نیک نیتی سے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے امید ہے آنے والی حکومتیں اس بلدیاتی نظام کو جو جمہوریت کی اساس اور جمہوری عمل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کو مضبوط کریں ہمیں مکمل اختیارات دیئے جائیں گے رمضان المبارک کا مہینہ بخشش اور رحمتوں کا مہینہ ہے انہوں نے کھلے دل سے اعلان کیا کہ اگر ان کے کسی قول یا فعل یا کسی لفظ سے کسی کی دل ازاری ہوئی ہے تو انہیں معاف کر دیا جائے ۔