اٹک،جعلی نوٹ دینے پر مقدمہ درج

اتوار مئی 22:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) جعلی نوٹ دینے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ظفر عثمان ولد عثمان غنی ساکن نندرک آباد ، چھب نے انچارج پولیس چوکی مکھڈ سب انسپکٹر عزیز اللہ خان کو درخواست دی کہ وہ مکھڈ میں سبزی کا کام کرتا ہے محمد وقاص ولد سیف اللہ اور اس کا بھائی گوبھی میرے پاس آئے اور ایک ہزار روپے کے نوٹ کے کھلے پیسے مانگے میں نے اسے پیسے دیئے اور مجھے شک گزرا کہ نوٹ جعلی ہے میںنے اسے 500 روپے دیئے تھے اور دوسرے 500 روپے جو اس میرے ہاتھ سے چھین لیے ان دونوں نے مجھے گالیاں دیں اور دکان میں آکر تشدد کا نشانہ بنایا ان کی ضد تھی کہ ہمارا نوٹ واپس کرو پولیس تھانہ انجرأ نے زیر دفعہ 489B ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :