کامونکے، نہاتے ہوئے غسل خانہ کی دیوار اُوپر گرنے سے کمسن بچہ ملبہ تلے دب کر ہلاک

اتوار 27 مئی 2018 22:40

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) نہاتے ہوئے غسل خانہ کی دیوار اُوپر گرنے سے کمسن بچہ ملبہ تلے دب کر ہلاک ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز نواحی گائوںعثمان نگر کا دس سالہ عاصم جو کہ تیسری جماعت کا طالبعلم تھا گذشتہ روز گھر کے غسل خانہ میں نہارہا تھا کہ اُس دوران عاصم نے غسل خانہ کی دیوار سے لٹکنے کیلئے کوشش کی تو پوری دیوار اُس پر آگر ی ۔

(جاری ہے)

اہلِ علاقہ نے اُسے ملبہ کے نیچے سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔جبکہ بیٹے کی نعش گھر پہنچی تو اُسکی بیوہ ماں کو غشی کے دورے پڑتے رہے اور ہر آنکھ بھی اشکبار تھی۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :