کوئٹہ، جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا،منظور احمد کاکڑ

ہم جمہوری او جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں اقتدار میں آکر صوبے کی پسماندگی کو ختم کریں گئے جس سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کرینگے، جنرل سیکرٹری بلوچستان عوامی پارٹی

اتوار 27 مئی 2018 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری وصوبائی مشیر ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ فاٹا میں ریفرنڈم کرنے والوں نے اپنی پارٹی کے انتخابات میں عوام کی مرضی کو بالائے طاق رکھ کر سلیکشن کی ایک طرف تو جمہوریت کا چمپئن بننے کی کوشش کر رہے ہیں تو دوسری طرف اپنی ہی پارٹی میں آمرانہ سوچ کو لے کر فیصلے کر تے ہیں جمہوریت کے نام پر عوام کومزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا پشتون عوام نے ان کی سیاست کو اب مستقبل میں مسترد کر دیا اور عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں مختلف وفود اور شمولیت کرنے والوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فاٹا خیبر پختونخوا انضما م کا فیصلہ وہاں کے عوام کے امنگوں کے مطابق ہے جس طرح ایک قوم پرست جماعت نے فاٹا میں ریفرنڈم کرانے کی خواہش کی مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں پارٹی کے انتخابات میں پارٹی کارکنوں کے امیدوں پر پانی پھیر دیا اور پارٹی میں انتخابات کرانے کی بجائے سلیکشن کر دی گئی کیا یہ جمہوریت ہے اب جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا فاٹا کے عوام کو ان کی سیاست کا حقیقی معنوں میں پتہ نہیں ہے اب وہ آکر ان سے پو چھیں کہ فاٹا میں ریفرنڈم تو کرا تے تھے لیکن اپنی ہی پارٹی میں با دشاہت قائم کر رکھی ہے وہی پرانے لو گوں کو عہدے دیئے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی پشتون علاقوں میں ان کی سیاست کا خاتمہ کرے گی اور آئندہ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی پورے بلوچستان اور خاص کر پشتون علاقوں میں کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں پشتون علاقوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا جس کی وجہ سے ان کے پارٹی کارکنوں نے ان سے اختلاف رکھا مگر با دشاہت کی وجہ سے ان کے اختلاف کو نظرانداز کر رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی اقتدار میں آکر صوبے کی پسماندگی کو ختم کرے گی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کرینگے۔