نوشہرہ کینٹ، بھائیوںمیں معمولی تکرار پر چھوٹے بھائی کی خودکشی کی کوشش

پشتول لینے کی کوشش میں جوان سال بھتجا موقعہ پر جابحق اور چچی پیٹ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی

اتوار 27 مئی 2018 22:50

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) نوشہرہ کے علاقے ڈھیرے خٹک میں افطاری کے دوران بھائیوں کی معمولی تکرار کے بعد چھوٹے بھائی نے پستول نکال کر خودکشی کرنے کی کوشش دسترخوان پر موجود چچی نے بھتجے سے پشتول لینے کی کوشش کے دوران فائر ہوگیا گولی لگنے سے جوان سال بھتجا اسدعلی موقعہ پر جابحق ہوگیا جبکہ چچی پیٹ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگی۔

جابحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کرنے کے دوران موٹرکار تیزرفتاری کی وجہ سے آکوڑہ خٹک کے قریب الٹ گی حادثہ میں موٹرکار کا ڈرائیور اور جابحق و زخمی خاتون کو لے جانے والے دو افراد زخمی ہوگے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل ہیڈکواٹر جہانگیرہ میں ڈھیری خٹک کے مقام پر گھر میں افطاری کے دوران سکے بھائی معمولی تکرار پر لڑپڑے جس پر چھوٹے بھائی اسدعلی ولد راج ولی نے پستول نکال کر خودکشی کرنے کی کوشش کی چچی اسد علی کو بچانے اور اس کے ہاتھ سے پستول لینے کی کوشش کی اس دوران پستول سے فائر ہوگیا اسدعلی کن پٹی پر گولی لگنے سے موقعہ پر جابحق جبکہ چچی مسماة فضیلت بی بی زوجہ سیدولی پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگی ۔

جابحق اور زخمی خاتون کو موٹرکار میںڈ سٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کو لے جانے والی موٹرکار نہایت تیزرفتار کی وجہ سے آکوڑہ خٹک کے مقام پر الٹ گی پولیس کے مطابق حادثہ میں موٹرکار کے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد خودکشی کرنے والے نوجوان اسدعلی کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گی۔لیاقت علی کی مدعیت میں تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔