انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائے گی، انجینئر خرم دستگیر خان

اتوار مئی 22:50

گوجرانوالہ ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاع و خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائے گی‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ،،سندھ ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں بلاتفریق عوام کو ان کے حقوق دیئے آج پاکستانی عوام کو ن لیگ کی کارکردگی جانچنے کیلئے کسی میڈیائی تجزیئے کی ضرورت نہیں ہے قائد ن لیگ میاں نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو عوام کے دلوں میں بس چکا نواز شریف اس ووٹ کی عزت کی بات کررہے ہیں جو عوام نے 2013 کے الیکشن میں شیر کو دیا اور اسی ووٹ کی طاقت سے حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رہنما یوسف کھوکھر کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ن لیگ کو عوام سے دور نہیں رکھ سکتی مخالفین جتنی مرضی سازشیں کر لیں ‘ الیکشن میں عوام صرف ترقی کے نشان شیر پر ہی مہر لگائیں گے اور واضح اکثریت سے مسلم لیگ کو کامیاب کروائیں گے۔