سی آئی اے پولیس نے قیصرو گینگ کے تین ارکان گرفتار کر کے، ایک لاکھ روپے نقدی اور سولہ تولے طلائی زیورات برآمد کر لئے

اتوار مئی 22:50

گوجرانوالہ ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) سی آئی اے پولیس نے خواتین سے طلائی زیورات لوٹنے والے قیصرو گروہ کے تین ارکان گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے نقدی اور سولہ تولے طلائی زیورات برآمد کئے ہیں ،گرفتار ملزمان میں قیصر عرف قیصرو (سرغنہ گروہ)،فیصل اور یاسر شامل ہیں ،تینوں ملزمان حقیقی بھائی ہیں جن کا تعلق جہلم اور لاہور سے ہے ، ملزمان پنجاب کے مختلف شہروں میں تین سوسے زائد مقدمات میں ملوث ہیں ، گوجرانوالہ میں ملزمان سول لائنز، ماڈل ٹاؤن ، پیپلز کالونی و دیگر پوش علاقوں میں خواتین سے زیورات چھیننے کی و ارداتوںمیں ملوث ہیں ، ملزمان دوران واردات اپنی بیگمات کو ہمراہ رکھتے جو شادی ہالوں اور دیگر تقریبات میں طلائی ز یورات سے لدی ہوئی خواتین کی ریکی کرتیں اوراس بارے اپنے خاوندوں کو مطلع کرتیں،ملزمان نے فروری کے مہینے میں بی بلاک ماڈل ٹاؤن سے کا رسوار نعمان احمد بٹ اور اس کی فیملی کو روک کر ان سے نقدی ، طلائی ز یورات ا ور موبائل چھینے تھے اس ماہ انہی ملزمان نے سیالکوٹ روڈ سے مسمی حماد امین صدیقی کی فیملی کو روک کر اس سے طلائی زیورات ، آئی فون اور نقدی چھینی تھی ملزمان نے انکشافات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ انہوں نے اے بلاک ماڈل ٹاؤن سے مارچ کے مہینے میں کا ر سو ار فیملی سے بھاری مقدار میں زیورات ، کیش اور اے ٹی ایم و دیگر قیمتی اشیاء چھینیں ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزمان نے ڈی سی روڈ سے اپریل کے مہینے میں کرولا کار پر سوار فیملی کی خواتین سے پہنے ہوئے طلائی زیورات اتروائے اور کیش وموبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔