گلشن اقبال پارک کاافتتاح کر دیا گیا

اتوار 27 مئی 2018 22:50

گوجرانوالہ ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) پی ایچ اے کے زیر انتظام گلشن اقبال پارک کی اپ گریڈیشن مکمل کر کے افتتاح کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پارک میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی ایچ اے توفیق بٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد قاسم ،پی ایچ اے افسران و عملہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر توفیق بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 32سال بعد شہر کا سب سے بڑا پارک جھیل ،آبشار ،فواروں اور رنگ برنگے برقی قمقموں سے جگمگا اُٹھا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے شہریوں کو رات کے اوقات میں دلفریب نظارہ دیکھنے کو ملے گا ۔پی ایچ اے کی دن رات محنت کی بدولت گوجرانوالہ بھی اب پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح خوبصورت ترین شہر وں میں شامل ہو چکا ہے۔ادارے نے کم وسائل اور کم افرادی قوت ہونے کے باوجود بہترین کام کر کے دکھایا ہے۔

جس پرتمام افسران و عملہ اور خاص طور پر انجینئرنگ برانچ کوشاباش دیتا ہوں ۔بعدازاں تقریب چیئرمین نے پارک کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور ہونیوالے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے بے حد سراہا۔اس موقع پر موجود خواتین و دیگر شہریوں نے پی ایچ اے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تمام افسران و عملہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔