عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پرنٹنگ پریس اور پینا فلیکس والوں کے پاس امیدواروں کا رش بڑھ گیا

اتوار 27 مئی 2018 22:50

سرگودھا۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) 25 جولائی کو عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پرنٹنگ پریس اور پینا فلیکس والوں کے پاس امیدواروں کا رش بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

کئی امیدواروں نے پارٹی کو ٹکٹ کی درخواست دیتے ہی پارٹی نشان کے پینا فلیکس لگوانا شروع کردیئے ہیں جبکہ ہورڈنگ بورڈز کے ٹھیکیداروں نے بھی الیکشن سیزن کا آغاز ہوتے ہی بورڈز کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ کردیا ہے۔ امیدواروں کی خواہش ہے کہ ان کے پینا فلیکس نمایاں بورڈز پر آویزاں ہوں اسی طرح امیدواروں کی جانب سے افطار پارٹیوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :