ڈپٹی کمشنر کا نیو سبزی و فروٹ منڈ ی کا دورہ

اتوار 27 مئی 2018 22:50

سیالکوٹ ۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نویدنے نیو سبزی و فروٹ منڈ ی کا دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی اور ڈی پی او نے نیو سبزی منڈی میں علی الصبح دورہ کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی ہونے والی آکشن کے عمل کا جائزہ لیا اور مختلف سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور قیمتوں کی پڑتال بھی کی ۔ ڈی سی نے مارکیٹ کمیٹی کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں ہونے والے سبزیوں اور پھلوں کی رسد میں کسی قسم کا تعطل نہ آنے دیں ۔

متعلقہ عنوان :