حیدرآباد،ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ کا تبادلہ ہونے کے بعد ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب بھٹ شاہ ریسٹ ہائوس میں انعقاد

جس میں محکمہ روینیو، پولیس، اطلاعات سمیت دیگر محکموں کے ضلعی سربراہوں نے شرکت کی

اتوار مئی 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ کا تبادلہ ہونے کے بعد ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب بھٹ شاہ ریسٹ ہائوس میں منعقد کی گئی جس میں محکمہ روینیو، پولیس،، اطلاعات سمیت دیگر محکموں کے ضلعی سربراہوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عملداروں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ کی عوامی بھلائی کے کاموں، خدمات سمیت ضلعی انتظامات کو موثر طریقے سے چلانے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ہالا شبیر جان جسکانی کی میزبانی میں الوداعی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سید مرتضیٰ علی شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو منظور احمد کنرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد صابر کاکا، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری امام بخش کاکا، اسسٹنٹ کمشنر سعیدآباد سہیل احمد آرائیں، چیف مانیٹرنگ آفیسر محبوب سیال، ڈی ایس پی جمع خان، اسٹاف آفیسر کامران خاصخیلی، مختیار کار محمد عثمان سومرو، خالد لنڈ، اسسٹنٹ انفارمیشن سعید احمد شیخ، الاہی بخش بھیو، ممتاز علی سموں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر پرویز احمد بلوچ کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے۔

(جاری ہے)

اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ میں ڈپٹی کمشنر پرویز احمد بلوچ کا کہنا تھا کہ مٹیاری کے افسران و عوام کی طرف سے ملنے والی محبت کو بھلا نہیں سکتا، بحیثیت ڈپٹی کمشنرعوام کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کی جس میں ضلعی افسران کا بھرپور ساتھ رہا جس کے لئے میں ان کا انتہائی مشکور ہوں۔

متعلقہ عنوان :