سکھر، بااثر افراد کی جانب سے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف کورخانی بلوچ برادری کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کا بالا حکام سے انصاف وتحفظ فراہمی سمیت واقعہ میں ملوث جوابداروں کی گرفتاری کا مطالبہ

اتوار مئی 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) بااثر افراد کی جانب سے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف صالح پٹ کے مکین کورخانی بلوچ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق صالح پٹ کے نواحی گاؤں حاجی شہباز ڈنو کی مکین کوخانی بلوچ برادری سے تعلق رکھنیوالے سلطان ،علی مردان،ضمیر،عبداللہ،محکم الدین الدین و دیگر نے بتایا کے برادری کے بااثر افراد حسن علی،اسماعیل،سبحان علی،ارباب و دیگر ہماری بارہ ایکڑ زرعی زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور جب ہم زمین پر ہل چلانے گئے تو جوابداروں نے مسلح افراد کے ہمراہ ہم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سلطان اور عبداللہ شدید زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی مگر پولیس نے رپورٹ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہمیں تھانے سے باہر نکال دیا واقعہ میں ملوث جوابداروں کی جانب سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے انصاف وتحفظ فراہمی سمیت واقعہ میں ملوث جوابداروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :