حیدرآباد، لطیف آباد یونٹ نمبر12میں گتے کے گودام میں آگ لگ جانے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

اتوار 27 مئی 2018 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) لطیف آباد یونٹ نمبر12میں گتے کے گودام میں آگ لگ جانے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لطیف آباد یونٹ نمبر12میں واقع گتے کے ایک گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس کی وجہ سے گودام میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا مال اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے کافی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :