حیدرآباد، ہوسڑی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوافراد زخمی

اتوار 27 مئی 2018 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) ہوسڑی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوافراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ٹنڈو محمد خان روڈ پرہوسڑی کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بابو نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ قربان اور مولابخش نامی افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں سول ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :