حیدرآباد میں شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کو نڈھال کردیا

اتوار کو درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا،گرمی اتنی شدید تھی کہ کئی علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹ گئے اور کئی کئی گھنٹے تک بجلی کی فراہمی منقطع رہی

اتوار 27 مئی 2018 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) حیدرآباد میں شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کو نڈھال کردیا ہے۔ اتوار کو درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ۔ گرمی اتنی شدید تھی کہ کئی علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹ گئے اور کئی کئی گھنٹے تک بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ، حیدرآباد میں کئی روز سے گرمی کی شدت جاری ہے جس کی وجہ سے روزے میں شہریوں کا براحال رہا۔

سارا دن سڑکوں پر سناٹا چھایا رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

زیادہ تر لوگ روزے کے بعد ہی گھروں سے نکلتے ہیں اور رات گئے تک شہر میں چہل پہل رہتی ہے۔ جبکہ سارا دن لوگ گھروں ، دکانوں اور دفاتر میں بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اُدھر گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ دن میں کئی کئی بار بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں ، بجلی نہ ہونے سے روزہ داروں کو اذیت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :