ٹھٹھہ،کینجھر جھیل اور کے ڈی اے کینال میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق

اتوار 27 مئی 2018 23:00

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) کینجھر جھیل اور کے ڈی اے کینال میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے کے مطابق کینجھر جھیل میں نہانے کے دوران 28 سالہ نوجوان غلام قمبر مغل ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، متوفی نوجوان کا تعلق خیرپور میرس سے بتایا جاتا ہے، متوفی بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع مشہور درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے بعد واپسی پر دوستوں کے ہمراہ تفریح کے لیے جھیل پر آیا ہوا تھا کہ نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، آخری اطلاعات تک متوفی کی نعش نہیں ملی تھی اور مقامی غوطہ خوروں کی جانب سے نعش کی تلاش جاری تھی، دریں اثنا گجو کے قریب کے ڈی اے کینال میں نہانے کے دوران نوجوان نبیل ولد لعل محمد بلوچ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، آخری اطلاعات تک متوفی کے نعش کی تلاش جاری تھی۔

#