اسلام آباد،قتل و اقدام قتل کی مختلف وارداتوں میں ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

اتوار مئی 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت میں قتل اور اقدام قتل کی مختلف وارداتوں کے دوران ایک شخص قتل جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ بھارہ کہو پولیس کو پولیس کو جواد علی نے بتایا کہ عاقب نے دیگر 6ملزمان کے ہمراہ لڑائی جھگڑا کیا اور جان سے مارنے کی خاطر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ تھانہ کورال پولیس کو ناصر علی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے والد نذر حسین کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔