اسلام آباد الیکٹرک سپائی کمپنی میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری

مئی کے تیسرے ہفتہ کے دوران آئیسکو ریجن میں53بجلی چور پکڑے گئے،ترجمان

اتوار 27 مئی 2018 23:00

شاہد عباس اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپائی کمپنی میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ماہِ مئی کے تیسرے ہفتہ کے دوران آئیسکو ریجن میں53بجلی چور پکڑے گئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق منسٹری آف توانائی(پاور ڈویژن) اور سی ای او آئیسکو کی ہدایات کی روشنی میں آئیسکو کے پانچوں سرکلزبشمول راولپنڈی ، اسلام آباد، اٹک ،جہلم اور چکوال میں بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔

ماہِ مئی 2018 کے تیسرے ہفتہ کے دوران 53بجلی چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔تفصیلات کے مطابق اٹک سرکل میں21، جہلم سرکل میں18جبکہ چکوال سرکل میں14 بجلی چوروںکے خلاف کاروائیاں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

بجلی چوروں کو جرمانے عائد کر نے کے علاوہ انکے خلاف قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میںدرخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں سی ای او آئیسکو باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ بجلی چور کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کیوں کہ وہ اس ملک اور عوام دونوں کا دشمن ہے ۔

انھوںنے تمام فیلڈ افسران کوہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام ٹیرف کے میٹروں کو مرحلہ وار چیک کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف مضبوط مہم کا آغاز کریں اور اس مقصد کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی بھی مدد لیں اور کسی قسم کے دبائو میں آئے بغیر اس مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور اگر سی ای او کی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم نے کسی بھی علاقے سے بجلی چوری پکڑی تو متعلقہ ایس ڈی او کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :