اسلام آباد، افغانستان کے اعلیٰ سطح وفد کامشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات

دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلاتمی امور پر تبادلہ خیال کیا

اتوار 27 مئی 2018 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) افغانستان کے اعلیٰ سطح وفد نے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلاتمی امور پر تبادلہ خیال کیا ،پاک افغان ایکشن پلان برائے تعاون وہم آہنگی کے بروقت اطلاق پر روز دیا گیا۔ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں ایکشن پلان کے حقیقی اطلاق کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا عزم اظہار بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عہد پر قائم ہے ،افغانستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیںگے۔ دفاع انٹیلی جنس سفارتی سیاسی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون نا گزیر ہے۔ ماضی کے اختلافات بھلا کر مجتوں کو جگہ دینی ہو گی انہوں نے مزیدکہا ہے کہ امن دونوں ملک کی مشترکہ اور اہم ضرورت ہے۔ پاک افغانستان ایکشن پلان برائے تعاون و ہم آہنگی کا موثر اطلاق مستقبل کو تا بناک بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :