ڈپٹی کمشنر کی گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں میڈیکل سروسز کی بغیرکسی تعطل کے فراہمی کی ہدایت

اتوار 27 مئی 2018 23:20

فیصل آباد ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ہدایت کی ہے کہ گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں اعلی نظم و نسق قائم رکھا جائے اس ضمن میں میڈیکل سروسز کی فراہمی میں کسی لمحہ بھی تعطل نہیں آنا چاہئے ۔ انہوں نے یہ ہدایت ہسپتال کے تفصیلی دورہ کے دوران مختلف طبی ‘ تشخیصی اور انتظامی شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کی ۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عباس علی اور دیگر ڈاکٹرز و انتظامی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شعبہ آئوٹ ڈور میں مریضوں کے چیک اپ اور ادویات کی فراہمی کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں سے ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ صحت کے شعبے میں حکومتی اقدامات عام مریضوں تک پہنچانے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ علاج معالجہ کے سلسلے میں کسی مریض کو دقت یا تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زیر علاج مریضوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ طبی مشینری کی ذمہ داری سے حفاظت کی جائے تاکہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے سلسلے میں مریضوں کو بروقت سہولیات دستیاب رہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے شعبہ ایمرجنسی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ عمدہ میڈیکل سروسز فراہم کرکے ہسپتال کی کارکردگی اور نیک نامی میں مزید اضافہ کریں ۔ fd/sak/asr 2300

متعلقہ عنوان :