ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزمیاں آفتاب احمد کی شعری تصنیف ’’مختل‘‘ شائع ہو کر منظر عام پر آگئی

اتوار 27 مئی 2018 23:20

فیصل آباد ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزومعروف شاعر میاں آفتاب احمد کی شعری تصنیف ’’مختل‘‘ شائع ہو کر منظر عام پر آگئی ہے اور ان کے شعری مجموعہ کی باقاعدہ تقریب رونمائی عید الفطر کے بعد ہوگی.میاں آفتاب احمد دور حاضر کے منفرد اور جدید لہجہ کے منجھے ہوئے شاعر ہیں جن کی شاعری سے تصوف کی خوشبو آتی ہے۔

محبت ‘خلوص ‘نیک نیتی‘توکل ‘برداشت ‘سخاوت جیسے اوصاف نہ صرف میاں آفتاب احمد کے رویے بلکہ ان کی شاعری سے بھی پھوٹتے نظر آتے ہیں اور ان کے شعری مجموعہ نے قارئین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔میاں آفتاب احمد کی تنصیف ’’مختلف‘‘ میں شاعری کا تکنیکی معیار‘مصرعوں کی بناوٹ‘لفظوں کی کوالٹی نظر آتی ہے جس کو شعراء حضرات کی طرف سے بھی بیحد پذیرائی مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میاں آفتاب احمد کی زمانہ طالب علمی سے علم وادب سے طبعی مناسبت قدرتی رہی ہے اگرچہ وہ مختلف زبانوں میں طبع آزمائی کرتے رہے ہیں لیکن غزل ہی ان کی پسندیدہ صنف سخن رہی اور ان کی شاعری میں الفاظ کا چناؤ بہت ہی سادہ اور آسان ہیجو پڑھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیتا ہے اور انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے ادبی حلقوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

ان کا کلام مختلف ادبی تقریبات کی زینت بنتا رہااور ان کی غزلیں اپنے اسلوب اورفکری جہات کے سبب الگ ہی شناخت رکھتی ہے۔انہوں نے شعر کے ضمن اپنی الگ کائنات وضع کی ہے جس کی بدولت وہ بلاشبہ آفتاب ہیں اور جدید شعری تناظر میں ایک نمایاں مقام کے حامل ہیں۔آفتاب احمد کی شاعری مختلف کیوں ہے ان کی تنصیف قدم وجدید شاعری کے خمیر سے گندھی مٹی کے لئے ایک ایسا چاک ہے جس پر امکان کے کوزے ڈھل رہے ہیں.ادبی حلقوں نے میاں آفتاب احمد کو شعری کتاب شائع ہونے پر مبارکباداور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہی.یاد رہے کہ میاں آفتاب احمد ضلع میانوالی کے قائمقام ڈی سی او کے علاوہ اے ڈی سی ریونیو اور ڈسٹرکٹ افیسر کوارڈینیشن کیاہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور اس وقت فیصل آباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز تعینات ہیں۔

fd/sak/asr 2300

متعلقہ عنوان :