تین مختلف واقعات میں دو بچے اور دو خواتین اغوا

اتوار مئی 23:20

ڈسکہ۔ 27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) تین مختلف واقعات میں دو بچے اور دو خواتین اغوا ہو گئیں جبکہ دوشیزہ کو اغوا کی کوشش ناکام ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ بدھوپور کے محمدذوالفقارعلی کی بیوی اپنے دو بچوں سفیان اور زنیت کے ہمراہ گھر سے سودا سیلف لینے کیلئے نکلی تو گھرواپس نہ آئی اس کے گھروالوں کو فکر لاحق ہوئی توانہوںنے تلاش شروع کردی جس پر گائوں کے لوگوں نے بتایاکہ تمہاری بیوی اور بچوں کو ملزمان عمران ‘ریاض ‘یاسمین ‘نصرت اور شاکر اغوا کرکے لے گئے ہیں۔

تھانہ صد رکے علاقہ ستو کے محمدبوٹا کی بیٹی (الف ) گھرمیں موجودتھی کہ اسی دوران ملزمان عمران ‘عنصر‘عشاء ‘مہوش‘سلیم اور عارف گھرمیں گھس آئے اور اس کی بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے ڈسکہ کے عارف بیگ کی بیٹی (ن) بازار میں شاپنگ کرنے کیلئے گئی تواسی دوران ملزمان الطاف اور عابد آگئے اور اس کو زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کرنے لگ پڑے‘ دوشیزہ نے شور مچادیاجس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :