مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر حکومت میں آئے گی اور ہم اس کے ہمراہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم رہیں گے ‘ وفاقی وزیرسرداراویس لغاری

اتوار 27 مئی 2018 23:20

ملتان۔ 27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے توانائی (پاورڈویژن ) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ اپنے دورِحکومت کے 5سال صرف اور صرف اپنی عوام کی خدمت میں صًرف کئے‘ عوام نے دوبارہ موقع دیا تو علاقہ میں بہتری کا سفر جاری رہے گا ۔ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر حکومت میں آئے گی اور ہم اس کے ہمراہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم رہیں گے ۔

وہ چوٹی زیریں میں نئے 132KVچوٹی گرڈاسٹیشن کے ترقیاتی کام کے آغاز کے افتتاح کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین نے ترقیاتی کام نہ کروانے کا عہد کیا اور آج تک اُس پر قائم ہیں ۔ ہم اپنی جماعت میں رہتے ہوئے صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے جدوجہد کریں گے اور نیا صوبہ مسلم لیگ (ن) ہی بنائے گی ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان کے لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ درخواست جمال ، چوٹی زیریں ،شیرو، غوث آباد، پائیگاں،سمینہ، ملانہ، جھوک اترااور سب سے بڑھ کر فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کے قیام سے لیکر نئی سڑکوں سے لیکرسوئی گیس اور بجلی کے بے تحاشا منصوبوں کو ہم نے 5سال میں مکمل کروایاہے ۔ آج فاروق خان لغاری کی روح لغاری گروپ کے ترقیاتی کاموں سے خوش ہورہی ہوگی ۔

تقریب میں چیف آف لغاری سردار جمال خان لغاری، ایم پی اے محمود قادر لغاری،اسدلغاری، اسامہ فیاض لغاری، امان اللہ کھوسہ، امتیاز خان اور یوسف خان ، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ شاہد حمید چوہان، پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی نواز ندیم گجر، ایس ای ڈی جی خان رانا محمد ایوب، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن عمانوئیل سردار بھی موجود تھے ۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے توانائی (پاورڈویژن ) سردار اویس احمد خان لغاری نے فیتہ کاٹ کر منصوبے کا افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :