دفتر میں غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او بستی ملوک سب ڈویژن معطل

اتوار 27 مئی 2018 23:20

ملتان۔ 27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) چیف انجینئر پلاننگ میپکو شاہد اقبال چوہدری نے دفتر میں غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او بستی ملوک سب ڈویژن عباس علی کو معطل کردیاہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور سرکل کی تین ڈویژنوں اور ان کی سب ڈویژنوں کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

بہاولپور سٹی ، لودھراں اور ماڈل ٹائون ڈویژنوں کے دورے کے موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں ۔

بریک ڈائون کی صورت میں فیڈرز جلد از جلد بحال کئے جائیں ۔انہوں نے ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ بلوں کی وصولی کو اپنی پہلی ترجیح بنالیں ۔ نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے جائیں۔ بستی ملوک سب ڈویژن کے دورے کے موقع پر ایس ڈی او بستی ملوک سب ڈویژن دن ساڑھے گیارہ بجے غیر حاضر تھے اور ان کے دفتر کو تالہ لگاہواتھا جس پر چیف انجینئر نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی او کو معطل کردیا اور ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :