قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں‘ قومی اسمبلی نے فاٹا انضمام کے لیے ایک ترمیم کو متفقہ طور پر منظور کیا

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی پی ٹی وی سے بات چیت

اتوار 27 مئی 2018 23:20

اسلام آباد۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور گزشتہ روز قومی اسمبلی نے قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے انضمام کے لیے ایک ترمیم کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔ اتوار کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس دن کو ملکی تاریخ میں ایک تاریخی دن قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کو جاتا ہے جس نے پوری سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے پر اتفاق رائے قائم کیا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر خیبرپختونخوا نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے کام کریں۔ انہوں نے مذید کہا کہ جمہوری نظام میں ہر کسی کو اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا حق بھی ہوتا ہے۔