پاکستان برطانیہ کے ساتھ اچھے اور تاریخی تعلقات سے لطف اندوز ہو رہا ہے

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اتوار مئی 23:20

اسلام آباد۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اچھے اور تاریخی تعلقات سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے برطانیہ کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات ہیں اور برطانیہ کو پاکستان کے امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بہترین دوست ہے اور برطانیہ بھی پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے توانائی بحران پر بھی قابو پا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج سمیت عام شہریوں نے بھی بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کے لیے بہترین سیاحتی مقام کا اعلان بھی کیا ہے۔