کوئٹہ،فاٹا ‘ خیبرپختونخوا انضمام سے پشتون ایک صوبہ میں زندگی بسر کریں گے،انجینئرزمرک خان اچکزئی

عام انتخابات کے اعلان کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی سرگرمیاں شروع کردیں،پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی

اتوار 27 مئی 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرانجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ فاٹا خیبرپختونخوا انضمام سے پشتون ایک صوبہ میں زندگی بسر کریں گے عام انتخابات کے اعلان کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی سرگرمیاں شروع کردیں فاٹا خیبرپختونخوا کے انضمام کی مخالفت کرنے والے امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں کیونکہ امریکہ اور مغرب کی قوتیں نہیں چاہتی تھی کہ فاٹا خیبرپختونخوا کا انضمام ہو عوامی نیشنل پارٹی نے مغربی ایجنڈے کے خلاف فیصلہ کرکے فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کر دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ کا نام تبدیل کرکے پختونخوا رکھا کالا باغ ڈیم منصوبے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا اور 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختیاری دینے کے لئے جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ جو لوگ قوم پرستی کا دعویٰ کررہے ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا اور آج اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے پشتونوں کا نام استعمال کرکے پشتونوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اسلام کے نام پرسیاست کرنے والوں نے اس وقت کیوں خیبرپختونخوا اسمبلی کا گھیرائو نہیں کیا جب قومی اسمبلی نے بل پاس کیا کیونکہ اس بل سے امریکہ خوش نہیں تھا آج فاٹا انضمام کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کا گھیرائو کرکے اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے سب کچھ کیا مذہبی جماعت کا احتجاج جمہوری روایات کے منافی ہے فاٹا کے عوام نے فیصلہ قبول کیا تو ان کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے ۔