Live Updates

عمران خان نے پانچ سالوں میں عوام کیلئے کچھ بھی نہ کیا‘ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف نے اپنے حالیہ دور اقتدار میں تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دی‘ تحصیل حضرو کے 126دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی گئی

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا تقریب سے خطاب

پیر 28 مئی 2018 00:00

حضرو ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے پانچ سالوں میں عوام کیلئے کچھ بھی نہ کیا اور محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف نے اپنے حالیہ دور اقتدار میں تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دی یہی وجہ ہے کہ تحصیل حضرو کے 126دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی گئی ‘قطب بانڈی ،قبلہ بانڈی سمیت دیگر دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کے عوام دوست پالیسیوں کے ثبوت ہیں ،محمد نواز شریف میڈ ان پاکستان ہیں 2018کے الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے محمد نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک مغلاں قطب بانڈی اور دیگر دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ سلمان سرور،چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصرمحمود،شیخ اجمل محمود،شیخ خالدی،شیخ محمد افضل،خاور سیٹھ ،طلال بٹ،بھولا سیٹھ ،شیخ حامد قدوس کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد نواز شریف کو ملک سے لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی کا خاتمہ ،سی پیک کی پاکستان آمد کی سزا دی جا رہی ہے‘ محمد نواز شریف اپنے لئے نہیں ملک و قوم کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے تھے کہ انہیں اقتدار سے الگ کر دیا گیا جس کی بدولت ملک میں ایک بار پھر ترقی کا سفر رک گیا لیکن عوام اب اپنے اچھے اور برے کی پہچان کر چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ کون لیڈر ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے‘ 2018کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے اور بھر پور کامیابی حاصل کر کے ترقی کا جوسفر مسلم لیگ ن نے شروع کیا تھا اس کو جاری رکھا جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات