کوئٹہ میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

پیر 28 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) کوئٹہ میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کانسٹیبل بشیرشاہ اور کانسٹیبل عبدالرشید کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں آئی جی پولیس بلوچستان سید معظم جاہ انصاری سمیت دیگر افسران اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ کانسٹیبل بشیر شاہ اور عبدالرشید اتوار کی شام کو مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔