وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت

پیر مئی 01:10

اسلام آباد۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔