پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ یکم جون سے شروع ہوگا

پیر 28 مئی 2018 09:40

لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ یکم جون سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے میزبان ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم نے 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :