سری لنکن کرکٹ ٹیم پرسوں تین روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی

پیر 28 مئی 2018 09:40

ٹرینیڈاڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم پرسوں بدھ سے تین روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

آئی لینڈرز دنیش چندیمل کی قیادت میں جیت کا عزم لئے کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے۔ سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جون تک پورٹ آف سپین، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 جون سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :