سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے بطور نیشنل سلیکٹر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

پیر 28 مئی 2018 09:40

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے بطور نیشنل سلیکٹر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اگست میں مدت ختم ہونے کے بعد ذمہ داریاں جاری نہیں رکھیں گے۔ مارک وا نے مستقل طور پر کمنٹری کی خاطر یہ فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا نے مئی 2014ء میں مارک وا کو نیشنل سلیکٹر مقرر کیا تھا اور ان کی بورڈ کے ساتھ معاہدے کی مدت اگست میں ختم ہو گی جس کے بعد وہ معاہدے میں مزید توسیع کے خواہاں نہیں، مارک وا نے کہا کہ بطور ٹی وی کمنٹیٹر مصروفیات کی وجہ سے مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :